اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مسافر طیارہ پھسل کر رن ون سے اترگیا، مسافر محفوظ

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیویارک سٹی میں جمعرات کو ایک مسافر طیارہ لا گارڈیا ہوائی اڈے پر اترنے کے دوران رن وے سے نیچے اتر گیا۔ تاہم طیارے میں سوار ایک سو ستائیس افراد محفوظ رہے۔
جہاز کے رن وے سے اترنے کا واقعہ امریکہ میں خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب پھسلا تھا تاہم کوئی بھی شخص زیادہ زخمی نہیں ہوا۔
ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے والے اہکاروں نے مسافروں کے علاوہ پانچ افراد پر مشتمل جہاز کے عملے کو جہاز سے نیچے اترنے میں مدد فراہم کی۔
امریکہ کے شہروں ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک برفباری اور سردی کے ساتھ ساتھ کئی گھنٹوں سے بارش ہو رہی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے سکول، کاروباری مراکز اور سرکاری دفتر بند ہو گئے ہیں۔
تصاویر میں حادثے کا شکار ہونے والا جہاز رن وے سے پرے باڑ کو دھکیل کر کنارے پر کھڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
نیویارک اور نیو جرزی پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پیٹرک فوئے نے صحافیوں کو بتایا کہ جہاز کے پھسلنے سے صرف چند ہی منٹ پہلے رن ون سے برف ہٹائی گئی تھی۔ دوسرے جہازوں کے پائلٹوں نے بریک لگانے کے عمل میں کسی دشواری کی نشاندہی بھی نہیں کی تھی۔
اٹلانٹا سے آنے والی پرواز ڈیلٹا 1086 لا گارڈیا کے ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم جیسے ہی جہاز رن وے پر آیا، بائیں طرف پھسل گیا۔
دو مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لیکن کوئی مسافر زیادہ زخمی نہیں ہوا۔
ایک موقع پر جہاز کا ایندھن بہنا شروع ہوگیا تھا لیکن ہنگامی حالات سے نمٹنے والے عملے نے ایندھن بہنے کی خرابی کو جلد دور کر دیا۔
اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ ہوائی اڈہ شام کو کھول دیا جائے گا۔
لا گارڈیا ایئرپورٹ تین دیگر ہوائی اڈوں کے قریب واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں جہاز اتارنا بہت مشکل کام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…