کینیا: ورلڈ وائلڈ ڈے کے موقع پر ہاتھی دانت کی چوری اور تجارت کی حوصلہ شکنی کی ایک علامت کے طور پر کینا کے صدر نے پندرہ ٹن ہاتھی دانت نذر آتش کر کے انہیں تلف کر دیا۔ یاد رہے کہ ہاتھی دانت کی تجارت پر پابندی کو پچیس برس گزر چکے ہیں لیکن عالمی منڈی میں ہاتھی دانت کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث افریقہ کے ہاتھیوں کی بقا کے لیے خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ ہاتھی دانت کو نذرِ آتش کرنے کے موقع پر کینیا کے صدر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اوردنیا کی آیندہ نسلیں ہاتھی جیسے عظیم الشان اور پروقار جانور کی خوبصورتی کا مشاہدہ کر سکیں، اس لیے ہم نے ہاتھی دانت کی چوری اور اس کی تجارت کی حوصلہ شکنی کے لیے ہاتھی دانت کی اس قدر کثیرمقدار تلف کر دی ہے۔ –