جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی ریلوے سٹیشن پر چاقوﺅں کے وار سے 9 افراد زخمی

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے شمال میں واقع شہر گوانگ زو میں دو حملہ آوروں نے چاقو کے وار کر کے نو افراد کو زخمی کر دیاہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح شہر کے ریلوے سٹیشن پر پیش آیا ہے۔پولیس کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی کارروائی میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاہم واقعے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔یہ چین میں کسی ریلوے سٹیشن پر لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کا پہلا واقعہ نہیں۔گذشتہ سال مارچ میں ہی جنوب مغربی علاقے ک±نمنگ میں پانچ مسلح حملہ آوروں نے ایک ٹرین سٹیشن پر کم از کم 28 افراد کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اس کے علاوہ ایک حملہ ارومچی میں کیا گیا تھا۔ حکام نے دونوں واقعات کی ذمہ داری ’اویغور‘ نسل کے مسلم شدت پسندوں پر ڈالی تھی۔ستمبر 2014 میں جنوبی چین کے پگشان قصبے میں سکول جانے والے بچوں پر حملہ کیا گیا جس میں چار طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔سال 2010 میں چین میں اسی طرح کے پانچ واقعات میں 17 افراد کو ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 15 بچے شامل تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…