ریاض،((نیوزڈیسک))امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج سعودی دارالحکومت میں خلیجی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ملاقات میں کیری نے ایران کے ساتھ گزشتہ تین روز تک جاری رہنے والے جوہری مذاکرات کے بارے میں ان وزراء کو آگاہ کیا۔ خلیجی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اُن کی یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب واشنگٹن اور اس کے علاقائی حلیف ممالک مشرق وُسطیٰ میں استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ اس ملاقات کے ایجنڈے میں ممکنہ طور پر شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ ‘اسلامک اسٹیٹ’ کے خلاف جنگ کو مضبوط بنانا بھی شامل تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں