اسلام آباد(نیوزڈیسک) جرمن دارالحکومت میں دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی میلہ 146 آئی ٹی بی145 شروع ہو گیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے اپنی نوعیت کے اِس اُنچاس ویں میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ اور سلامتی کی سیاست کو درپیش آج کل کے بحرانی حالات میں سیر و سیاحت کا رجحان یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ ثقافتی تنوع کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ پچیس برسوں کے دوران مختلف یورپی ممالک جس طرح ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں، اس میں سیاحت نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ منگولیا اس سال کے میلے کا مہمان ملک ہے۔ منتظمین کو امید ہے کہ اتوار آٹھ مارچ تک جاری رہنے والے اس میلے میں ایک لاکھ ستر ہزار سے شائقین شرکت کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں