اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

انڈونیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش مسترد کر دی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک
انڈونیشیا کی حکومت نے سزائے موت پانے والے دو آسٹریلوی شہریوں کی جان بچانے کے لیے آسٹریلیا کی جانب سےقیدیوں کے تبادلے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارمانتھا ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں جس کے تحت ایسا کوئی تبادلہ کیا جا سکے۔
آسٹریلوی حکومت نے منشیات کی سمگلنگ میں موت کی سزا کے منتظر اپنے شہریوں اینڈریو چن اور میؤن سکوماران کو بچانے کے لیے یہ پیشکش کی تھی۔ان دونوں افراد کو انڈونیشیا کے جزیرے نوساکیمبنگن پہنچایا جا چکا ہے جہاں جلد ہی ان دونوں کی سزا پر عمل درآمد کا امکان ہے۔
انھی قیدیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے انڈونیشیا کے صدر جوکو وِدود سے ٹیلی فون پر دوبارہ رابطہ کیا تھا۔
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے جمعرات کو وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ ان ممکنہ طریقوں میں سے ایک ہے جن کے بدلے موت کی سزا پانے والے آسٹریلوی باشندوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
زیرِ خارجہ جولی بشپ نے آسٹریلیا کی جانب سے یہ پیشکش اپنی انڈونیشن ہم منصب کو پہنچائی۔وزیراعظم ٹوبی ایبٹ نے بتایا کہ انھوں نے انڈونیشیا کے صدر سے ایک اور رابطہ کیا انھیں انسانی ہمدردی کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔
میں نے درخواست کی ہے ، میں یہ یقین دہانی نہیں کرواسکتا کہ اس درخواست کو پورا کیا جائے گا لیکن میں نے بغیر کسی شکو شبہے کے ایک درخواست کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ انڈونیشیا کی عزت اور اس سے دوستی کی قدر کرتے ہیں تاہم انپی اقدار اور شہریوں کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔
آسٹریلیا کے ان دو شہریوں چن اور سوکماران پر سن 2005 میں بالی سے آسٹریلیا میں ہیروئین سمگل کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
انڈونیشیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں نشہ آور ادویات کی سمگلنگ کے خلاف سخت ترین قوانین موجود ہیں اور یہاں موت کی سزا پر عملدرآمد کی چار سالہ پابندی کو 2013 میں ختم کر دیا گیا تھا۔
دونوں قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم الجزیرا کے انڈونیشیا میں نامہ نگار نے ملک کے صدر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ رواں ہفتے انھیں سزا نہیں دی جائے گی۔قانون کے مطابق حکام کو کسی بھی مجرم کو موت کی سزا دینے سے 72 گھنٹے قبل اس کا نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے۔
آسٹریلیا میں ہیروئین کی سمگلنگ کی کوشش کرنے والے اس گروہ کو بالی نائن کا نام دیا گیا جس میں شامل ایک خاتون اور آٹھ مردوں کو اپریل 2005 میں بالی کے ہوائی اڈے کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔
اس گروپ کے قبضے سے آٹھ کلو سے زائد ہیروئین برآمد کی گئی۔ چن اور سوکرمان کو سزآیے موت جبکہ دیگر سات چیدیوں کو زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
موت کے سزا پانے والے دونوں آسٹریلوی باشندے متعدد بار اپنی سزا کے حلاف اپیل کرچکے ہیں ان کا موقف ہے کہ وہ اب بدل چکے ہیں۔ چن جیل میں مذہبی بائبل پڑھاتے ہیں جبکہ سکومران ایک آرٹسٹ ہیں۔
اگر ان دونوں قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد ہوجاتا ہے تو یہ صدر وِدودو کے دورِ اقتدار کے عرصے میں نشے کے کاروبار میں ملوث گروہ کو دی جانے والی دوسری سزا ہوگی۔
جنوری 2015 میں نشے کے کاروبار کے جرم میں چھ غیر ملکیوں کو سزائے موت دی گئی تھی جن کا تعلق نیدرلینڈ اور برازیل سے تھا اور دونوں ممالک نے اسے سفارتی تعلقات کے لیے منفی قرار دیا تھا۔
اس وقت انڈونیشیا میں ان دوقیدیوں کے علاوہ برازیل، گھانا، نائجیریا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے ایسے قیدی بھی شامل ہیں جن کی سزائے موت پر عمل درآمد باقی ہے۔ انھیں قیدیوں میں فلپائین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی ہیں جنھوں نے موت کی سزا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…