اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے بعد چین نے بھی اس سال اپنی فوج اور عسکری ساز و سامان پر خرچ کی جانے والی سالانہ رقم میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی پارلیمنٹ کی ترجمان فو یِنگ نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں دس فیصد تک کا اضافہ کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس کے دوران حتمی اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ چین میں تقریباً کئی برسوں سے فوجی بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس تقریباً بارہ فیصد اضافے کے ساتھ چینی دفاعی بجٹ کا حجم ایک سو تیس ارب ڈالر کے قریب تھا۔ اس سے قبل بھارت نے بھی اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا تھا، دونوں ملکوں کی طرف سے دفاع کیلئے بجٹ میں اضافے سے خطے پر کسی بھی بڑے خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں