اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عراق اور شام میں داعش کیخلاف اتحادی طیاروں کی بمباری جاری ہے، تکریت میں عراقی فوج نے عسکریت پسندوں کا گھیراو¿ تنگ کرنا شروع کردیا جبکہ عسکریت پسندوں نے فوج کے11 کمانڈروں کے سرقلم کر دیئے ہیں۔عالمی مےڈےا کے مطابق عراقی فوج اور رضا کار فورس نے سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں عسکریت پسندوں کیخلاف زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔ ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں میں سوار عراقی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے تکریت شہر کے اندر پیش رفت کی اور داعش ٹھکانوں پر بمباری کرکے عسکریت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ ادھر عسکریت پسندوں نے عراقی فوج کے گرفتار گیارہ کمانڈروں کے سرقلم کردیئے۔ دوحا میں قائم امریکی سینٹرل کمانڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز عراق اور شام میں داعش کیخلاف چودہ فضائی حملے کرکے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔