جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نکاح کا داعشی طریقہ باطل ہے: علما

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصرکی افتاء کونسل نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامی ”داعش“ کی جانب سے نوجوان خواتین کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو شادی کی پیشکش کرنے اور انٹرنیٹ پر شادیاں کرنے کے طریقہ کار کو غیرشرعی اور” باطل “ قرار دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی افتاء کونسل کے زیراہتمام تکفیری فتاویٰ پر نظر رکھنے والی کمیٹی نے داعش کے اس اسلوب نکاح کا سراغ لگایا ہے جس کے ذریعے وہ خواتین کو شدت پسندوں کے ساتھ شادیوں پر راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔دارالافتاءکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خواتین کو شادی پرآمادہ کرنا اور انہیں دوسرے ملکوں میں سفر کرکے جنگجوﺅں سے ملانے پر مجبور کرنے کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح اور شادی بیاہ کے لیے اسلام نے کچھ متعین اصول مقررکیے ہیں۔ ان سے صرف نظر کرکے شادیاں رچانا باطل ہے۔ شادی کے لیے مردو زن کی رضامندی ہی نہیں بلکہ اس کے لیے گواہوں کا ہونا بھی ضروری ہے اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طے پانے والی شادیوں میں ان تمام شرائط کا اہتمام نہیں کیا جاتا۔ جب شادی اور نکاح کے تمام ضابطے پورے نہیں کیے جائیں گے تو اسے شرعی نکاح قرار نہیں دیا سکے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محض ویڈٰو یا تصویر دیکھ کر فوری طورپر شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ انٹرنیٹ، موبائل فون یا کسی ٹی وی پروگرام کے ذریعے نکاح قطعی نہیں بلکہ ظنی ہوگا۔ ایسا اس لیے درست نہیں کیونکہ ان تمام آلات کو استعمال کرتے ہوئے لڑکا یا لڑکی یا دونوں اپنی اصلیت چھپا سکتے ہیں۔ وہ اپنی اصل تصویر اور حقائق کے بجائے غلط معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ شادی کے لیے قطعی امور کا طے پانا ضروری ہے اور محض ظن کی بنیاد پر شادی نہیں ہوتی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…