اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور خصوصاً سوشل میڈیا نوجوانوں کے لیے خطرناک نشے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اوریہ نشہ خطرناک ہے۔اخبار ”پیپلز ڈیلی“ کے مطابق شنگھائی شہر کی پولیس کا کہنا ہے کہ سونگ جیانگ کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان ایک نیٹ کیفے میں انٹرنیٹ مسلسل استعمال کر رہا تھا کہ اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ نیٹ کیفے کی سی سی ٹی وی وڈیو اور عینی شاہدین کے بیانات سے معلوم ہوا کہ نوجوان تقریباً 20 گھنٹے سے مسلسل انٹرنیٹ استعمال کر رہا تھا جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور یہ خون تھوکنے لگا۔