ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

جنوبی افریقا: دو پاکستانیوں پر ملازمہ کے ‘ریپ’ کا الزام

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فینکس (نیوز ڈیسک)جنوبی افریقا کے شہر فینکس میں دو پاکستانیوں کو اپنی گھریلو ملازمہ کا ریپ کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔مقامی پولیس کے ایک عہدیدار نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ملزمان میں سے ایک 24 سالہ علی رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی تلاش کی جا رہی ہے۔ دونوں ملزمان شہر میں ذاتی کاروبار کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ریپ کا شکار ہونے والی 35 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستانی شخص نے اپنے دوستوں کے کپڑے استری کروانے کیلئے رابطہ کیا اور اسے اپنے دوستوں کے گھر چھوڑ کر چلا گیا۔ خاتون کے مطابق کپڑوں کی استری کے دوران وہاں ایک شخص نے اس کا ریپ کیا اور بعد ازاں اپنے ایک اور دوست کو بلایا جس نے اس کا پھر ریپ کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب اسے دوسری مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا جا رہاتھا تو اس دوران اس کا مالک اس کے بارے میں معلوم کرنے وہاں پہنچا اور اسے (متاثرہ خاتون کو) چھوڑنے کے لیے اپنے دوستوں سے جھگڑا بھی کیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے شکایت درج کروا دی ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا میں جرائم کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور خاص طور پر ریپ کے حوالے سے یہ دنیا کا دارلحکومت قرار دیا جاتا ہے۔ انسٹیٹوٹ فار سیکیورٹی اسٹیڈیز (آئی ایس ایس) کی 2012 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں ریپ اور خاص طور پر اجتماعی ریپ میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…