اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوکرین میں واقع کوئلے کی ایک کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 30 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق بدھ کو کوئلے کی کان میں دھماکہ باغیوں کے زیرِ کنٹرول دونیتسک کے علاقے زسیادکو میں پیش آیا، کم سے کم 30 ہلاکتوں کے علاوہ زخمی کان کنوں کی تعداد 14 بتائی گئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 80 سال کے عرصے میں کان کنی کے شعبے میں پیش آنے والا سب سے بدترین حادثہ اسی علاقے میں سنہ 2007 میں پیش آیا تھا جس میں 101 ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکیں۔
دونیتسک پورے موسم سرما کے دوران حکومت اور علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی کے زیرِ اثر رہا ہے۔
تاہم کان کنی کی یونین کے ایک اہلکار میخائل وولنیٹس نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں وہاں لڑائی نہیں ہوئی۔
کان کنوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے سربراہ کے حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد ہے‘۔
یوکرین میں کوئلے کی کان میں دھماکے میں 30 ہلاک
4
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں