ماسکو ……روس اور یوکرائن کے مابین گیس کی ترسیل کا ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ یورپی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اتفاق رائے کے بعد یوکرائن اور یورپی یونین کو مارچ کے اختتام تک گیس کی ترسیل پہلے کی طرح جاری رہیگی۔ روس نے دھمکی دی تھی کہ اگر منگل 3مارچ تک واجبات ادا نہ کیے گئے تو گیس بند کر دی جائیگی۔ تاہم یورپی کمیشن نے ماسکو حکومت کو رقم کی منتقلی کی ضمانت دی ہے۔ یورپی یونین اپنی ضروریات کی ایک تہائی گیس روس سے خریدتی ہے اور یہ گیس یوکرائن سے ہوتی ہوئی یورپی ممالک تک پہنچتی ہے۔