اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کمسنوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے نئی قانون سازی تجویز کی ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ صرف آکسفرڈشائرمیں چارسو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ برطانیہ میں کمسنوں سے زیادتی کو روکنا، منظم جرائم کی طرح قومی ترجیحات کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کے بعد انٹرویو میں وزیراعظم کیمرون نے کہا کہ جنسی کلچربدلنا ہوگا۔ چند برسوں میں برطانیہ بھر میں کمسنوں سے زیادتی کے سیکڑوں واقعات ہوئے ہیں۔ صرف رودرہم میں گینگز نے چودہ سو بچوں سے زیادتی کی۔ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سزا سے بچنے کے طریقے ختم کرن چاہئیں۔ برطانیہ میں کئی نامورشخصیات بھی بچوں سے زیادتی میں ملوث رہی ہیں اوراب انکے خلاف مقدمات چلا کر سزا سنائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آکسفرڈشائر میں انسٹھ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں حکام بھی غفلت کا شکار پائے گئے ہیں۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مختلف رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک کلچر سے نہیں جوڑا جاسکتا۔