اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاو¿ن میں کئی دنوں سے جنگل میں لگی آگ نے تباہی مچا دی۔ علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔ آگ بجھانے میں 4 سو سے زائد فائر فائٹر مصروف ہیں۔ تین روز سے لگی آگ نے چار ہزار ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، آگ کے باعث پورے شہر پر دھویں کے بادل چھائے ہیں۔ ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فائر فائٹر حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ آگ پر قابو پانے میں مزید کچھ دن لگ جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں