اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی الارم،کیمرے اور ہائی ٹیک سیکیورٹی سسٹم سب بے بس ہو کر رہ گئے۔ چور 7 منٹ میں کارروائی کر کے فرانس کے عجائب گھر سے چینی نوادرات لے اڑے۔فرانسیسی کلچرل منسٹری کے مطابق چین کے 15 تاریخی نوادرات فرانس کے قدیم فاﺅنٹین بلو پیلِس میں قائم چینی عجائب گھر سے چوری ہوئے ہیں۔چوری ہونے والے ان پندرہ نوادرات میں تھائی لینڈ کے شاہ کے تاج کی نقل بھی شامل ہے جو 1861 میں نیپولین سوم کو پیش کیا گیا تھا۔وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ اس عجائب گھر کو سب سے محفوظ سمجھا جاتا تھا اور اس میں الارم کے علاوہ کیمرے بھی نصب تھے لیکن انتظامیہ کے مطابق چوروں نے صرف سات منٹ کے اندر اپنی واردات مکمل کرلی اسی لیے بروقت کارروائی نہ ہوسکی۔