اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان میں کابل کے قریب برفانی تودہ گرنے اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 286سے تجاوز کر گئی ، افغان صدر اشرف غنی نے برفانی تودے گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں کابل کے قریب برفانی تودہ گرنے اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 286سے تجاوز کر گئی ہیں ۔ بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حکام کاکہناہے کہ تودے گرنے سے زیادہ متاثر صوبہ پنجشیر ہوا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے صوبہ پنجشیر میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصان پر غیرملکی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں