ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو ایران کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے کے خلاف کانگریس میں خطاب کے لئے امریکا پہنچ گئے ، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی تقریر کے بعد امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مزید کشیدگی کی جانب بڑھیں گے۔عالمی مےڈےا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے امریکا پہنچنے پر فلسطینی حامیوں کی جانب سے واشنگٹن کنونشن سینٹرکے باہر شدید احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے ہاتھوں پر علامتی خون ملتے ہوئے اپنے چہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی شکل کے ماسک بھی پہنے۔ حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی کی دعوت پر اسرائیلی وزیراعظم امریکا پہنچے جہاں وہ کل امریکی کانگریس سے خطاب بھی کریں گے جب کہ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دعوت دینے اور کانگریس سے خطاب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ نیتن یاہو کانگریس سے اپنے خطاب میں ممکنہ ایرانی جوہری معاہدے پر امریکا کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سے خطاب کسی بڑے سیاسی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو کانگریس سے خطاب کی دعوت پر ڈیموکریٹک پارٹی ناراض دکھائی دیتی ہے اور نائب صدر جوبائڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ حکمران جماعت کے چند رہنماو¿ں کی جانب سے شدید دباﺅ محسوس کیا جارہا ہے اور ایسے میں انہیں صدر اوباما یا اسرائیل کو ناراض نہ کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم ایسے وقت میں واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں کہ جب دو ہفتوں بعد اسرائیل میں انتخابات ہونا ہیں اور ان کی جماعت شدید دباﺅکا شکار ہے جب کہ واشنگٹن روانگی سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کا دورہ نتیجہ خیز اور تاریخی مشن ہوگا جب کہ اسرائیل کے مستقبل کے تحفظ کے لئے سب کچھ کیا جائے گا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…