اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو ایران کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے کے خلاف بحث کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔دوسری طرف امریکی وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیتن یاہو کا کانگرس سے خطاب کسی بڑے سیاسی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔ نیتن یاہو کا موقف ہے کہ امریکہ سمیت چھ عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران کو معاہدے کے ذریعے ایٹمی بم بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ناکافی ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کا منگل کو امریکی کانگرس سے خطاب طے ہے تاہم وائٹ ہاو¿س اس بات پر برہم ہے کہ نیتن یاہو کو دور امریکہ کی دعوت دینے والی ریپبلکن پارٹی کے رہنماو¿ں نے اسے اس حوالے سے پہلے آگاہ کیوں نہیں کیا؟واشنگٹن روانگی سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا یہ دورہ ’نتیجہ خیز اور تاریخی مشن‘ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگوں کی سلامتی کے لیے حقیقی طور پر پریشان ہیں۔