جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترک افواج سلطنت عثمانیہ کے شاہ کے مزارکی حفاظت کے لئے شام میں داخل

datetime 23  فروری‬‮  2015 |

انقرہ: ترکی کے سیکڑوں فوجی اور بکتر بند گاڑیاں سلطنتِ عثمانیہ کے شاہ کے مزار کی حفاظت کے لیے شام میں داخل ہوگئی ہیں۔

ترکی کےسرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم داؤد اوغلو کا کہنا تھا کہ شام میں خلافت عثمانیہ کے شاہ سلیمان کے مزار کی حفاظت کے لئے ترک فوج کا  آپریشن ہماری روحانی اقدار کی حفاظت کے لئے کیا جارہا ہے جو شام کے خطرناک حالات کے باوجود انتہائی کامیابی سے  جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  سلیمان شاہ کی باقیات شام میں کسی اور محفوظ مقام پر منتقل کی جائیں گی جب کہ  افواج نے مزار کی عمارت توڑ دی ہے  تاکہ اسے شام کے شدت پسندوں کے استعمال اور ممکنہ حملے سے محفوظ رکھا جاسکے۔

دوسری جانب شام کی حکومت نے  ترک فوج کے  آپریشن پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’ کھلی جارحیت‘‘ قرار دیا، شام کے سرکاری ٹی وی پر جاری ایک بیان میں حکومت کا کہنا تھا کہ  گوکہ ترکی نے استنبول میں واقع ہمارے قونصل خانے کو اس حوالے سے آگاہ کردیا تھا تاہم  ترک حکومت نے  1921 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

واضح رہے کہ  مزار سلطنتِ عثمانیہ کے اہم بادشاہ سلیمان شاہ کا ہے جو عثمان اول کے دادا تھے جنہوں نے کئی صدیوں تک حکومت کرنے والی سلطنتِ عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی  جب کہ شام اور ترکی کے درمیان 1921 میں  ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ ترک افواج مزار کی حفاظت کے لیے شام میں موجود رہیں گی اور تب سے اب تک 40 ترک فوجی مزار کی حفاظت کرتے ہیں جب کہ مارچ 2014 میں شام میں موجود داعش جنگجوؤں نے دھمکی دی تھی  کہ اگر مزار کی حفاظت پر ما مور ترک افواج  واپس نہیں جاتیں تو مزار پر حملہ کیا جائے گا جس پر ترک حکومت کا کہنا تھا کہ مزار پر حملہ دراصل  ترکی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…