جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

صومالی تنظیم الشباب کی امریکا، برطانیہ، کینیڈا پر حملوں کی دھمکی

datetime 23  فروری‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے صومالی تنظیم الشباب کی جانب سے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے بازاروں پر حملوں کی دھمکی کے بعد عوام سے خبردار رہنے کی اپیل کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری جے جانسن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ امریکاکے سب سے بڑے شاپنگ مال سمیت تمام بازاروں میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں ہوشیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صومالیہ کے گروہ الشباب کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ایک وےڈےو میںبر طانوی لب و لہجے کا مالک شخص چہرے کو چھپائے الشباب کے حامیوں سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ مغرب میں امریکی اور یہودی شاپنگ سینٹرز پر حملے کریں۔ ا±س نے بالخصوص امریکا کے دوسرے بڑے شاپنگ سینٹر، مینیسوٹا مال آف امریکا‘ کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال، لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور لندن ہی کی 2ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹرز کا حوالہ دیا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وےڈےو سے باخبر ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مینیسوٹا مال آف امریکا اور کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال دونوں نے بیان میں کہا ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات میں اضافہ کررہے ہیں۔ مینیسوٹا میں زیادہ تر صومالی آبادی ہے اور یہاں گذشتہ ہفتے ایک شخص پر دولتِ اسلامیہ کی حمایت میں سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…