افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس اسٹیشن پر طالبان کے خودکش حملے میں 26 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ قندھار کے پولیس چیف عبدالحکیم کے مطابق بھاری اسلحے سے لیس طالبان نے قندھار کے شہر پلی عالم کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا جب کہ اس دوران 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس افسران سمیت 26 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اور افغان فوج طالبان کے خلاف قندھار اور ہلمند میں بھر پور آپریشن کررہی ہے جس کے جواب میں طالبان نے یہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ نیٹو اور امریکی افواج کے افغانستان میں آپریشن کے خاتمے کے بعد افغان پولیس اور فوج نے طالبان کے گڑھ ہلمند اور قندھار میں بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے جواب میں طالبان بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں جس میں افغان پولیس کوگزشتہ دنوں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
افغان صوبے قندھار میں طالبان کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 26 اہلکار ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
سی ڈی اے نے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی فہرست جاری کر دی
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی
-
امریکی حکومت خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر لے آئی
-
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی کی شرح بڑھا دی



















































