جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

102 سالہ کروڑ پتی کی خفیہ شادی؛ پکڑے جانے پر وہیل چیئر پر فرار کی کوشش

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) تائیوان میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 102 سالہ امیر شخص نے چپکے سے شادی کرلی، مگر راز کھلتے ہی اسپتال میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تائی پے کے اس بزرگ کروڑ پتی نے 68 سالہ خاتون سے خفیہ نکاح کیا اور اس بات کو اپنے اہلِ خانہ سے پوشیدہ رکھا۔ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب وہ اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ اسپتال سے باہر نکل رہے تھے اور اتفاقاً اسی وقت ان کے بیٹے، بہوئیں اور پوتے پوتیاں وہاں پہنچ گئے۔ منظر دیکھتے ہی اہلِ خانہ حیرت میں پڑ گئے اور پھر شدید غصے کا اظہار کرنے لگے۔صورتحال اس لیے بھی کشیدہ ہوگئی کہ مذکورہ خاتون دراصل وہی نگراں تھیں جنہیں بچوں نے اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے ملازم رکھا تھا۔ مشتعل بیٹوں نے خاتون کو ایک طرف دھکیل دیا اور والد کی وہیل چیئر سنبھال کر انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے شور مچایا اور پولیس کو بلا لیا۔ اس دوران دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پولیس کے پہنچنے پر بیٹوں نے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون نے ان کے والد کی ذہنی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دولت کے لالچ میں شادی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد بزرگ نے سات جائیدادیں اور تقریباً 19 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی انشورنس پالیسی خاتون اور اس کے بچوں کے نام منتقل کردی۔دوسری جانب رجسٹریشن حکام کا کہنا ہے کہ شادی کے اندراج کے وقت بزرگ نے تمام سوالات کے درست جواب دیے اور قانونی شرائط پوری کیں۔ تاہم اب اہلِ خانہ کی جانب سے مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد عدالت ہی اس نکاح کی حیثیت اور اثاثوں کی منتقلی کے معاملے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…