بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسان(این این آئی)جنوبی کوریا کے شمالی شہر آسان میں پیش آنے والے عجیب و غریب واقعہ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی جبکہ ایک پڑوسی کی جان چلی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ خاتون نے کاکروچ کو جلانے کے لیے فلیم تھروور(آگ بھڑکانے والا آلہ)کا استعمال کیا جس سے گھریلو سامان میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عمارت میں لگنے والی آگ سے پانچویں منزل پر رہائش پذیر 30 سالہ چینی خاتون نے اپنی جان بچانے کی خاطر کھڑکی سے چھلانگ لگا دی، لیکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

مذکورہ خاتون اپنے شوہر اور 2 ماہ کے بچے کے ساتھ رہتی تھی، آگ لگنے کی صورت میں جب عمارت سے نکلنے کے راستے بند ہوئے تو اس جوڑے نے کسی طرح اپنے بچے کو کھڑکی سے باہر ملحقہ بلاک میں ایک پڑوسی کے حوالے کر دیا جبکہ شوہر محفوظ مقام پر چڑھنے میں کامیاب ہو گیا اور خاتون اس کوشش میں ناکام ہوگئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے اور آگ لگانے پر ذمہ دار خاتون کے ورانٹ گرفتاری لینے کی درخواست کر رہے ہیں۔ خاتون پر حادثاتی طور پر آگے لگانے اور ان کی غفلت سے ایک شخص موت سے متعلق دفعات عائد ہو سکتی ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ کاکروچ کو مارنے کی خاطر فلیم تھروور کا استعمال کیا، اس سے قبل بھی یہ طریقہ آزما چکی ہیں لیکن اس بار گھر کے دیگر سامان کو آگ لگ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…