جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گمی ہوئی لاٹری نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں لاٹری کے ٹکٹ کے بارے میں بھولنے والی خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے اپنی خالہ کے گھر جاتے ہوئے گروسری اسٹور سے لاٹری ٹکٹ خریدا اور اس کے بارے میں بعد ازاں بھول گئی۔تقریبا 1 ہفتے کے بعد جب لاٹری کے انعامات کا اعلان ہوا تو مذکورہ خاتون کو علم ہوا کہ جس خوش نصیب کا پہلا انعام نکلا ہے وہ اور کوئی نہیں وہ خود ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے لاٹری جیتنے پر یقین نہیں آیا، میں تو اس کے بارے میں بھول گئی تھی لیکن جب یہ معلوم ہوا کہ پہلا انعام میرا ہی ہے تو خوشی کی انتہا نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر کا لاٹری کے نتائج کا اعلان ہوا، لیکن مجھے اس کا علم نہیں تھا، کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد جب ٹکٹ کا خیال آیا تو چیک کیا، جس پر معلوم ہوا کہ پہلا انعام میرا ہی نکلا ہے۔مذکورہ خاتون اس سال ایلی نوائے کی لاٹری جیتنے والی نویں خوش قسمت فرد ہیں۔لاٹری یو ایس اے کے مطابق جیک پاٹ جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں، تقریبا 1.22 ملین افراد میں سے 1 خوش نصیب کا نام نکلتا ہے۔لاٹری جیتنے والی خوش نصیب خاتون کا کہنا تھا کہ اب سالانہ دوروں پر آئر لینڈ جانے کا میرا خواب پورا ہو سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…