جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پالتو کتے کی سالگرہ پر سونے کی چین کا تحفہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمبور(این این آئی )پالتو جانوروں سے محبت کے کئی منفرد انداز شہ سرخیوں کی زینت بنتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ بھارتی خاتون نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ کے موقع پر اسے ڈھائی لاکھ روپے کی سونے کی چین تحفے میں دے کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر چیمبور میں جیولر کے مالک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں جس میں خاتون شلدانہ کو اپنے کتے کے لیے سونے کی چین پسند کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ پالتو کتا ٹائیگر اسٹور میں بے چینی سے انتظار کررہا ہے۔

ویڈیو میں دکھا جا سکتاہے کہ خاتون اپنے پالتو کتے کو سونے کی ایک چین پہنناتی ہے جس پر وہ دم ہلکا کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔جیولری اسٹور کے مالک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ہماری سرپرست نے اپنے پیارے کتے کی سالگرہ کو ایک خاص انداز میں منانے کا فیصلہ کیا اور انہوں ںے ایک شاندار سونے کی چین کا انتخاب کیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے ساتھ ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ صارفین نے خاتون کے اپنے کتے سے پیار پر انہیں خوب پذیر آرائی ملی۔نیٹیزنز نے ویڈیو کو خوبصورت اور صحت مند قرار دیا، جس سے تبصروں کے سیکشن میں محبت اور دل کے ایموجیز کا سیلاب آگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…