منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

لڑکی کے باپ نے اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے بیٹی کی شادی کروا دی

datetime 2  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ (این این آئی )بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں ایک باپ نے 23 سالہ اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے اپنی بیٹی کی شادی کروادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈل اسکول کے ٹیچر گوتم کمار کو 5 سے 6 افراد اغوا کرکے لے گئے اور 24 گھنٹوں کے اندر ایک اغوا کار کی بیٹی سے جبری شادی کروادی۔گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پکڑوا ویواہ بہار میں ایک عام بات بن چکی ہے جس کا مطلب جبری یعنی بندوق کی نوک پر شادی ہے، اس رسم میں غیر شادی شدہ مردوں کی زبردستی شادی کروائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق جب گوتم گھر نہ پہنچے تو ان کے اہلخانہ نے پولیس میں اطلاع کی اور ایک سڑک بند کرکے احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہاکہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی۔اس کے علاوہ یہ بھی الزام عائد کیا کہ شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…