منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں مناسب رشتے نہ ملنے کی وجہ کیا ہے سروے سامنے آ گئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان میں مناسب رشتے نہ ملنے کی وجوہات جاننے کیلئے انسٹی ٹیوٹ برائے عوامی رائے اور ری سرچ کی جانب سے کروائے گئے سروے کے نتائج سامنے آئے گئے ہیں جس میں سب سے بڑی وجہ بیروزگاری کو قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں کرائے گئے عوامی سروے میں84 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ رشتے ڈھونڈنے کے لیے دوستوں یا رشتہ داروں سے رجوع کرتے ہیں،13 فیصد رشتہ کرانے والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور صرف ایک فیصد ایسے ہیں جو رشتہ ایپس اور انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔مناسب رشتے نہ ملنے کی وجوہات سے متعلق سوال کے جواب میں 41 فیصد نے کہا بیروزگاری، 17 فیصد نے کہا تعلیم کی کمی اور دلچسپ طور پر 15 فیصد نے کہا کہ مناسب رشتے اس لیے نہیں ملتے کہ لوگ اپنے بارے میں غلط یا جھوٹی معلومات دیتے ہیں۔

مردوں سے پوچھا گیا کہ رشتے کی تلاش میں اُن کی ترجیح کیا ہوتی ہے، تو 25 فیصد نے کہا کہ وہ لڑکی میں اچھی تعلیم چاہتے ہیں اور 21 فیصد نے گورا رنگ اور خوبصورتی کو اپنی پہلی ترجیح بتائی۔ صرف 6 فیصد نے کہا کہ وہ دیکھتے ہیں لڑکی کتنی مذہبی ہے۔اسی طرح جب خواتین سے پوچھا گیا کہ رشتے کی تلاش میں اُن کی توقعات کیا ہوتی ہیں تو 47 فیصد نے کہا کہ لڑکے کی اچھی تنخواہ ہو، 12 فیصد نے کہا لڑکے کا اپنا گھر ہو، 8 فیصد نے چھوٹی فیملی کو اپنی ترجیح بتائی جب کہ لڑکیوں میں سے صرف 3 کی ڈیمانڈ رہی کہ لڑکا مذہبی ہو۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…