منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کیلئے شوہر نے کمرے میں سانپ چھوڑ دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارت کی ریاست اڑیسہ میں بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے لیے شوہر نے کمرے میں سانپ چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز 25 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر اپنی 23 سالہ بیوی اور 2 سالہ بیٹی کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑا تھا۔ قتل کی یہ واردات ڈیڑھ ماہ قبل پیش آئی تھی جس کے لیے ملزم جھوٹ بول کر زہریلا سانپ گھر لایا تھا اور 6 اکتوبر کو اس نے زہریلے سانپ کو بیوی اور بیٹی کے کمرے میں چھوڑ دیا تھا جس وقت وہ دونوں سو رہے تھے۔

اس رات ملزم الگ کمرے میں سویا اور اگلی صبح اس کی بیٹی اور بیوی کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی جن پر سانپ کے کاٹنے کی نشانات تھے۔ابتدائی طور پر پولیس نے صرف موت کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم مقتولہ کے والد کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ملزم سے پوچھ گجھ کے دوران انکشافات سامنے آئے۔

ملزم کو واقعے کے ایک ماہ بعد گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزم شروع میں الزامات سے انکار کرتا رہا اور کہتا رہا کہ ہو سکتا ہے سانپ خود ہی کمرے میں داخل ہوا ہو لیکن بعد میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔بھارتی پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…