بیٹا شادی نہیں کرارہا، 80 سالہ بوڑھا شخص لاٹھی کے سہارے عدالت پہنچ گیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2023

جیکب آباد (این این آئی) بیٹا شادی نہیں کرارہا، 80 سالہ بوڑھا شخص لاٹھی کے سہارے عدالت پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 80 سالہ بوڑھا شخص شادی نہ کرانے پر بیٹے کے خلاف عدالت پہنچ گیا اور شکایت کی کہ میرا بیٹا میری شادی نہیں کرارہا۔ جیکب آباد کے نواحی گاؤں محب جتوئی کا رہائشی 80 سالہ بزرگ منٹھار علی جتوئی شادی نہ کرانے کی شکایت لیکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت پہنچا، عدالت میں بزرگ منٹھار علی جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا منظور علی جتوئی میری شادی نہیں کرارہا میں ضعیف ہوچکا ہوں مجھے سہارے کی ضرورت ہے،

بیٹا میرے رشتہ داروں کو بھی مجھے رشتہ دینے سے منع کررہا ہے اس لیے وکیل کی معرفت بیٹے کے خلاف درخواست دائر کی ہے مجھے امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف کرتے ہوئے میرے بیٹے کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ میری شادی کرائے، اس سلسلے میں بزرگ کے دوسرے بیٹے حامد جتوئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں بتایا کہ والد کی عمر 80 سال سے زائد ہوچکی ہے اس عمر میں کون رشتہ دے گا ہم نے والد کی شادی کے لیے بہت لوگوں کو منتیں کی ہیں لیکن کوئی رشتہ نہیں دے رہا، والد ہمارے لیے محترم ہے ان کا احترام ہے لیکن وہ شادی کے لیے بضد ہے اور ہماری کے خلاف علاقے کے معززین کے پاس جارہا ہے آج عدالت پہنچا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…