بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اجازت کے بغیر بھنویں کیوں بنوائیں؟ شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(این این آئی)بھارت میں ایک شوہر نے بیوی کو بغیر اجازت بھنویں بنوانے پر طلاق دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور سے ہے، غیر معمولی واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون نے اپنی طلاق کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا۔بتایا جارہا ہے کہ خاتون گل سائبہ کا شوہر سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے جس کی شادی محمد سالم سے گزشتہ سال کے آغاز میں ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر رواں سال اگست میں سعودی عرب چلا گیا تھا جس کے بعد ان کے سسرال والوں نے انہیں جہیز کیلئے ہراساں کرنا شروع کردیا دوسری جانب اس کے شوہر پرانے خیالات کے ہیں اور وہ اس کے فیشن کرنے پر اکثر اعتراض کرتے رہتے تھے۔خاتون نے بتایا کہ کچھ روز قبل وہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں کہ ان کے شوہر نے بغیر اجازت بھنویں بنانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ بغیر پوچھے کیوں بنوائی ہیں؟ اب میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں اس کے بعد شو ہر نے ویڈیو کال پر ہی تین بار طلاق دے دی۔پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر شوہر سمیت ساس اور مزید 5 سسرالیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروالی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…