جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

2 ہزار سال پہلے بھی خواتین میک اپ کرتی تھیں؟ ثبوت سامنے آ گئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مارکیٹوں میں وہی چیز خرید و فروخت کے لیے لائی جاتی ہے جسے انسان استعمال کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانی میک اپ کی دکان دریافت کی ہے۔رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے دریافت کیے گئے نوادرات میں پرفیوم کے برتن، میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے آئی شیڈو اور بلش شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ قابلِ ذکر دریافت قدیم شہر ایزونوئی میں کی گئی جو رومن دور میں ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مرکز تھا اور اب یہ جدید دور کے مغربی ترکی کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شہر کبھی رومن دور میں سیاسی اور معاشی سرگرمیوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کاسمیٹکس 2 ہزار سال پہلے رومی خواتین استعمال کرتی رہی تھیں۔آثار قدیمہ کی ٹیم نے شہر کے اندر ایک دکان کا بھی پتہ لگایا جس کے بارے میں اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہاں زیورات اور کاسمیٹک مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرینِ آثار قدیمہ کو ان اشیا کے ساتھ ساتھ ہار اور بالوں کے لیے مختلف موتیوں کی مالا بھی ملی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…