اسلام آباد(این این آئی)صرف 2 ماہ کے دوران پاکستانیوں نے چائے پر 31 ارب 64 کروڑ روپے خرچ کر دیے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں 31 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔اس کے علاوہ رواں مالی سال 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی چائے درآمد کی گئی جبکہ اگست 2023 میں 15 ارب 91 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال اگست میں 10 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔