پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

فی گھنٹہ 7ہزار ڈالر کمائی، بلاگر کے بیانات سے ہلچل

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونس سٹی(این این آئی)تونس کی مشہور بلاگر ضحی العریبی نے اپنے مواد سے ہونے والے مالی فوائد کے متعلق بیانات دے کر ہلچل مچا دی۔ ضحی کے ٹک ٹاک پر 12 ملین کے قریب فالوورز ہیں۔ ضحی کے انسٹا گرام پر فالوور 2.2 ملین ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضحی العریبی سوشل میڈیا پر سب سے مشہور مواد تخلیق کرنے والوں

میں سے ایک ہے۔ ضحی کی نشریات کو عرب دنیا میں مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لاکھوں صارفین دیکھتے ہیں۔اردن کی بلاگر اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شکل کے لیے ملنے والے مالی منافع کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا کر چکی ہے۔اپنے ایک پہلے کے انٹرویو میں ضحی نے کہا تھا کہ اسے ٹک ٹاک

پر ظاہر ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر 20 ملین تونسی دینار ملتے ہیں۔ یہ رقم ساڑھے چھ ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ ان بیانات کے بعد فالوورز میں تنازع ہوگیا تھا۔ فالوورز نے اپنے تبصروں میں ضحی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ضحی کی عمر 24 سال ہے اور وہ اردنی مواد کے تخلیق کار نور محمد کی اہلیہ ہیں۔ نور محمد مکس کے

نام سے مشہور ہیں۔ ضحی نے اب انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے متعدد ویڈیو کلپس شائع کیے ہیں جن میں مصری گلوکار تامر حسنی کے اردن میں ہونے والے کنسرٹ کے کلپس کو دکھایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…