سانگھڑ (این این آئی)سانگھڑ میں جعلی عامل کے کہنے پر بکرے کا خون پینے والا 25 سالہ نوجوان انتقال کرگیا۔پولیس کے مطابق سانگھڑ کے گاؤں مانک تھیم میں جعلی عامل کی جانب سے نوجوان کو بکرے کا خون پلانے کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ بکرے کا خون پینے سے 25 سال کا نوجوان انتقال کر گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جعلی عامل فرار ہوگیا۔