جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک عجیب اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق تاہم صرف 3 گھنٹے بعد ہی ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا کہ دوران علاج خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ان کی موت کی اطلاع اہل خانہ کو دی گئی۔خاتون کے بیٹے نے تصدیق کی کہ ان کی 76 سالہ والدہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کی گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ آخری رسومات کے دوران جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہاں موجود افراد نے محسوس کیا کہ خاتون کی سانسیں چل رہی ہیں۔تاہم خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں واقعی ان کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوگئی، حیران کن طور پر والدہ کی سانسیں بحال ہونے پر بیٹا خوشی سے نہال ہوگیا اور اس کو ایک معجزہ قرار دیا۔خاتون اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق اسپتال انتظامیہ جس نے خاتون کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا تھا کہ اس واقعہ کے بعد ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…