پیر‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2024 

معذوری کا ڈھونگ رچانے والی بھکارن کروڑوں روپے اور کئی عمارتوں کی مالکن نکلی

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)دو بینک اکائونٹس میں کروڑ وں روپے کی رقم اور کئی عمارتوں کی مالک بھکارن گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق مصری حکام نے ایک بھکاری عورت کو گرفتار کیا ہے جو معذور ہونے کا ڈھونگ کر کے لوگوں سے پیسے جمع کرتی تھی

تفتیش کرنے پر اس عورت کے دو بینک اکائونٹس سامنے آئے جن میں کروڑوں روپے ہیں اور اس کے علاوہ پراپرٹی میں پانچ عمارتوں کی مالک ہے ۔ 57سالہ بھکاری عورت کا نام نفیسیہ ہے جبکہ اس کے بینکوں میں پڑے 30لاکھ مصری پائونڈ جو پاکستانی رقم کے مطابق دو کروڑ 80لاکھ روپے بنتے ہیں ۔ دوسری جانب اِدھر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ چک نمبر 103گ ب کا بھکاری مظفر حسین 3کروڑ کا مالک نکلا۔ مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا۔خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔یہ بھکاری ہے اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے، بھکاری نے عدالت میں 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ نجی بنک میں شو کروا کر سب کو حیران کردیا۔25 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا ہوں،عدالت نے بھکاری کے 7لاکھ ہڑپ کرنے پر تھانہ سٹی جڑانوالہ کے تھانیدار سمیت دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…