جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصویر وائرل

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں ایک آنکھ والے انسانی بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر اسپتال کا عملہ بھی حیران ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے علاقے ذی قار کے اسپتال میں ایک آنکھ والے عجیب و غریب بچے کی پیدائش ہوئی

البتہ بچہ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کر گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس بچے کی تصویر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے چہرے پر درمیان میں دو کے بجائے صرف ایک آنکھ موجود ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش غیر معمولی ہے اور اس کی وجہ ماں اور باپ کے خون میں یکسانیت نہ ہونا یا پھر حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کا موجود ہونا ہے ۔اس کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی بھی اس غیر معمولی پیدائش کی وجہ ہوسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق 1665 میں ایسا پہلا حیران کن کیس سامنے آیا تھا جس میں ایک آنکھ والا بچہ پیدا ہوا تھا اور دنیا میں اب تک صرف 7 ہی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…