ممبئی(این این آئی)بھارت سے ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بچہ ہاتھی رکاوٹ عبور کرکے اندر جاتا ہے اور ایئرمیٹریس پر سوئے شخص کو اپنی سونڈ اور ٹانگوں سے ہٹاکر خود اس پر براجمان نظر آرہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر وائرل ہونے والے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا شریر بچہ اپنے جنگلے سے تیزی سے باہر نکلتا ہے اور ہوا بھرے پلاسٹک میٹرس کی جانب لپکتا ہے۔ اس بستر پر ایک شخص آرام کررہا ہوتا ہے۔یہاں پہنچ کر ہاتھی بچہ اپنی بہترین صلاحیتوں کی بنا پر انسان کو سونڈ اور لاتوں سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ بچہ ہاتھی بستر پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے۔ آخرکار وہ اس پر بیٹھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد میٹریس پر بیٹھا شخص دوبارہ لیٹنے کی کوشش کرتا ہے تو ہاتھی نے مزاحمت کی لیکن ہاتھی کا نگراں بیٹھنے میں کامیاب ہو ہی جاتا ہے۔یہ ویڈیو جنگلی حیات کے نگراں افسر ڈاکٹر سمراٹ گوڈا نے بنائی جسے لوگوں نے پسند کیا ہے اور اب یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔اوئے یہ میرا بستر ہے! اس کے نام سے مشہور یہ ویڈیو اب تک ہزاروں افراد نے دیکھی ہے اور 12000 سیزائد افراد اسیپسند کرچکے ہیں۔