لندن(این این آئی)اسکول کے چھوٹے بچے نے لاکھوں سال پرانا خزانہ ڈھونڈ لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چھ سالہ چھوٹے بچے کو گھر کے باغیچے میں کھدائی کے دوران 488 ملین سال پرانا خزانہ مل گیا۔مغربی مڈلینڈز کے سدک سنگھ اپنے گھر کے باغیچے میں کرسمس کے تحفے میں ملنے والی کٹ سے کھدائی میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے خزانہ مل گیا۔
سدک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے باغیچے میں کھدائی کرنے میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے کوئی سخت چیز محسوس ہوئی وہ سمجھا کہ شاید کوئی چٹان کا ٹکڑا ہو گا لیکن وہ ایک قیمتی مرجان کا ٹکڑا تھا اور مجھے بہت خوشی ہوئی۔سدک کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کو عجیب و غریب ٹکڑا ملا تو ہم سب حیران تھے لیکن جب اس کی حقیقت معلوم ہوئی تو ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی۔