اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

تنخواہ ملنے کی خوشی پر لڑکی کا اے ٹی ایم کے سامنے ڈانس، ویڈیو منظر عام پرآگئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوئی کہ اس کو 34 لاکھ سے زائد سے لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی

جاری ہے۔تفصیلات کیمطابق ملازمین کو تنخواہ ملنے پر جو خوشی ہوتی اس کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہوتے، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ کی ویڈیو نئی دہلی کی ہے جہاں اے ٹی ایم سے جیسے ہی پیسے نکلے تو لڑکی کا خود پر قابو نہ رہا اور وہ سب نظر انداز کئے ڈانس کرنے لگی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر ماسک اور سیاہ لباس میں ملبوس ایک لڑکی اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈال کر پرجوش ہے اور ڈانس سٹیپس کررہی ہے، اپنا اے ٹی ایم کوڈ لگانے پر جب پروسیس مکمل ہوتا دیکھا تو لڑکی خوشی سے رقص کرنے لگی اور پیسے وصول کرنے کے بعد بھی ٹھمکے لگائے اور شکریہ اداکرنے کے لئے مشین کے آگے سر جھکایا اور چلی گئی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین نے لڑکی کے اس انداز کو خوب پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے، ایک صارف نے لکھا کہ آج پارٹی ہوگی، ایک اس ویڈیو کو دیکھا کر لکھا کہ ہم اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتے جب ہرماہ ہماری تنخواہ آتی ہے جبکہ ایک نے  کہا کہ محنت کے کام کا انعام۔ویڈیو کو اب تک 34 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں مختصر تحریر  میں لکھا گیا کہ’خوشی دیکھ رہے ہو تنخواہ کی’



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…