پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

حمل سے لاعلم خاتون کے ہاں دوران پرواز بچے کی پیدائش

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں حمل سے لاعلم خاتون کے ہاں دوران پرواز بچے کی پیدائش ہوئی ہے واقعہ امریکا میں پیش آیا ۔لیوینیا لیوی مونگا نے 28 اپریل کو سالٹ لیک سٹی سے ہونولولو جارہی تھیں جب انہوں نے اپنے بیٹے ریمنڈ کو جنم دیا۔بچے کی پیدائش کے بعد پتا چلا کہ خاتون 29 ہفتے کے حمل سے تھیں اور خوش قسمتی سے پرواز میں ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والے

ایک ڈاکٹر اور 3 ایسی نرسز سفر کررہی تھیں جو بچوں کے آئی سی یو میں خدمات سرانجام دیتی ہیں۔لگ بھگ 7 گھنٹے کی اس طویل پرواز کے دوران ان چاروں نے لیوینیا کی مدد کی۔نارتھ کنساس سٹی ہاسپٹل کی نرس لانی بام فیلڈ نے بتایا کہ پرواز کے دوران ہم نے سنا کہ عملے کی جانب سے لوگوں سے طبی امداد کے لیے درخواست کی جارہی ہے، میں وہاں دیکھنے گئی کہ کیا ہوا ہے اور پھر میں نے خاتون کو دیکھا۔تینوں نرسز نے 3 گھنٹے سے زیادہ وقت ماں اور بچے کی نگہداشت کی اور ہونولولو پہنچنے پر ان دونوں کو ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہوائی پیسیفک ہیلتھ فیملی میڈیسن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیل گلین بھی اس پرواز میں موجود تھے اور انہوں نے لیوینیا لیوی مونگا کی مد کی تھی۔ان کا کہنا تھا مریضہ بہت خوش قسمتی تھی کہ اسی پرواز میں بچوں کی نگہداشت کی ماہر 3 نرسز سفر کررہی تھیں، یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور ہر ایک نے اکٹھے ہوکر خاتون کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ طیارے جیسے تنگ مقام پر ماں اور بچے کی نگہداشت کسی چیلنج سے کم نہیں تھی جبکہ بنیادی آلات بھی دستیاب نہیں تھے۔ڈاکٹر گلین اور تینوں نرسوں نے لیوینیا لیوی مونگا اور ریمنڈ سے چند دن بعد ہسپتال جاکر بھی ملاقات کی۔خاتون کو تو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے مگر ان کا بیٹا این آئی سی یو میں اس وقت تک رہے گا جب تک گھر جانے کے لیے تیار نہیں ہوجاتا۔طیارے میں موجود ایک مسافر نے بچے کی پیدائش کے بعد عملے کی جانب سے ماں کو مبارکباد دینے کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا جس کو اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…