پانی میں24منٹ33 سیکنڈ سانس روکنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا گیا یہ ریکارڈ بنانے والے کا تعلق کس ملک سے ہے ؟

30  مارچ‬‮  2021

لندن (این این آئی)کروشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غوطہ خور نے پانی میں سانس روک کر رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سبوتا نامی غوطہ خور جس کی عمر54سال ہے، نے پانی میں24منٹ33سیکنڈ تک سانس روک کر رکھا،اس سے قبل ان کا ریکارڈ24منٹ11  سیکنڈ تھا۔یہ ریکارڈ انہوں نے کروشیا کے شہرسساک میں بنایا اور اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق

ٹریننگ بھی لی تھی۔انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے پہلے مختلف قسم کی مشقیں کی جن کی مدد سے ان کے جسم میں اندرونی طور پر آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا ہوئی۔غوطہ خوری سے قبل وہ باڈی بلڈنگ کرتے تھے۔ برسوں کی ٹریننگ کے بعد انہوں نے اپنے جسم کو ٹرین کیا ہے کہ وہ دماغ اور دیگر حصوں کو بالکل آہستہ رفتار میں آکسیجن فراہم کرے۔پانی کے باہر وہ عالمی ریکارڈ سے دگنے وقت تک اپنا سانس روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے معلوم تھا کہ یہ ایک خطرناک کام ہے تاہم میں چاہتا تھا کہ اپنا ہی ریکارڈ توڑوں۔انہوں نے یہ خطرہ اس لیے بھی مول لیا اپنے علاقے کیلئے کچھ فنڈز جمع کر سکیں جو گزشتہ سال دسمبر میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔پانی میں غوطہ لگانے سے قبل انہوں نے کہا میں ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی طرف سے بہترین کرنے جا رہا ہوں اور یہ آپ لوگوں کی مدد سے ممکن ہوا۔‎



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…