اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کوٹلی آزاد کشمیرمیں انوکھی بارات،دلہا ہیلی کاپٹرپردلہن لینےجا پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق دولہے نے اپنے بھائی سے ہیلی کاپٹر کی فرمائش کی تھی ۔ برطانیہ کے بزنس مین راجہ راؤف کے بھائی دولہا راجہ زبیرکی فرمائش پر ہیلی کاپٹر منگوا گیا،
دلہے کی بارات ہیلی کاپٹر پر لائی گی، دولہے کی فرمائش پر ہیلی کاپٹر اس لیے بک کیا گیا کیونکہ پہاڑی علاقہ مشکل ترین ہوتا ہے۔دوسری جانب منڈی بہائوالدین میں شادی کی انوکھی تقریب میں باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔منڈی بہائوالدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری نے فضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔مقامی شخص کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں نے باراتیوں پر کرنسی نوٹ اور پھول نچھاور کرنے کے لیے خاص طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا تھا۔ہیلی کاپٹر سے کافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے جاتے رہے جس سے فضا میں نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔