اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریض کے پیٹ سے 60فٹ لمبی ایسی چیز نکل آئی جسے ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے ڈاکٹرز نے ایک مریض کے پیٹ سے 60فٹ لمبا کیڑا نکال کر حیران رہ گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے مغربی صوبے نونگ کھائی میں 67 مریض پیٹ کے درد کی
شکایت لے کر اسپتال پہنچا ۔ ڈاکٹرز نے مریض نے پیٹ کے سیمپلز لیے اور لیب بھجوائے دیے ۔ رپورٹس سے پتہ چلا کہ پیٹ میں 28انڈے موجود ہیں جس کے بعد مریض کو ادویات دی گئیں ، دوائوں کے اثر کے بعدتقریباً ساٹھ فٹ لمبا کیڑا باہر نکل آیا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی ششدر رہ گئے ۔ ڈاکٹر نے مریض کو اپنے کھانے کی روٹین تبدیل کرنے کیلئے خبردار کیا ۔