پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون جہیز جیسی لعنت کے خلاف قدم اٹھاتے ہوئے سونے یا بھاری رقم کے بجائے حق مہر میں کتابوں کا مطالبہ کردیا، انہوں نے ایک لاکھ روپے کی کتابیں حق مہر کی مد میں مانگ لیں۔ نائلہ شمال نامی خاتون کا نکاح سجادنامی شخص سے ہوا، اپنے ایک ویڈیو بیان میں نوبیاہتا دلہن نے بتایا کہ حق مہر میں زیورات اور مہنگی اشیاء کی خواہش نہیں بلکہ وہ کتابوں سے محبت
کے جذبے کو عام کرنا چاہتی ہے، نائلہ شمال نے بتایا کہ وہ رائٹر ہے اسی وجہ سے انہو ں نے اپنے شوہر سے کتابوں کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شوق کو پروان چڑھانے سے غلط رسومات ختم ہوں گی جس سے لڑکیوں کی شادیاں ہونے میں مدد ملے گی کیونکہ ان رسومات کی وجہ سے زندگی عذاب ہوتی جا رہی ہے۔غرض خاتون نے دیگر خواتین کی نسبت انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔