قاہرہ(این این آئی )مصر میں چند ماہ قبل گردن کٹے بچے کی پیدائش کے بعد مملکت کی جنوبی گورنری الاقصر میں ایک ایسی بچی نے جنم لیا ہے جس کے سر پر خلاف معمول سفید بال موجود ہیں۔ سفید بال اس کے ماتھے کے اوپر سر کے اگلے حصے پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
الاقصر شہر کے بین الاقوامی اسپتال میں گائنی وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر حامد سید احمد نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ بچی کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا۔ اس بچی کے سر پر سفید بال دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا بچی کے سر پر بالوں کی سفیدی کیوں کر ممکن ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز اس وقت سامنے آتے ہیں جب بچے کے والدین ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ اس کیس میں بھی بچی کے والدین کا پہلے سے قریبی رشتہ ہے۔الاقصر شہر کے بین الاقوامی اسپتال میں گائنی وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر حامد سید احمد نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا،الاقصر شہر کے بین الاقوامی اسپتال میں گائنی وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر حامد سید احمد نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ ویسے تو زچگی کے بے شمار کیسز نمٹا چکے ہیں۔ اس سے قبل اس نوعیت کے دو کیسز دیکھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیدائش کے
وقت کسی بچے کے سر پرسفید بال ہوں تو اس بچے کی صحت پر مستقبل میں بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ایسے بچوں کی سماعت متاثر ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ مصر میں گذشتہ ستمبر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کی گردن کا ایک حصہ کٹا ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ایسا ہونے کی وجہ اس کی ماں کی طرف سے استعمال کی جانے والی ادویات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔