جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ویکسین لگوانے والے صارفین کو قرضے کی فیس معاف معروف بینک کی منفردپیشکش

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی )بحرین میں ایک بنک نے کروناوائرس کی ویکسین لگوانے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد پیش کش کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو قرضے کی فیس میں معافی کے علاوہ

بنک کاری کی مختلف سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق السلام بنک کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کووِڈ19کی ویکسین لگوانے والے صارفین کو کسی قسم کی فیس کے بغیر مختلف مالیاتی سہولتیں دی جائیں گی اوروہ مزایا سوشل ہاسنگ پروگرام سمیت مختلف قرضوں کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔البتہ اس پیش کش سے استفادہ کرنے والے صارفین کو محکمہ صحت کا جارہ کردہ سرکاری میڈیکل سرٹی فکیٹ یا بحرین کی بی اوئیر ایپ ثبوت کے طور پر دکھانا ہوگی۔السلام بنک کے ریٹیل بنکنگ کے سربراہ محمد بہیج کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم السلام اقدام شروع کررہے ہیں،اس کا مقصد بحرینی کمیونٹی کے اہل افراد کی کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ان کا ایک فرد یا وسیع ترکمیونٹی کی حیثیت سے تحفظ کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…