واشنگٹن،جکارتہ (آن لائن) امریکا میں 6 ٹانگوں والے کتے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا 6 ٹانگوں والا کتا ہے جو پیدائش کے بعد زندہ ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ 6 ٹانگوں والے کتے کی زندہ پیدائش ہوئی اور وہ صحت یاب زندگی
بھی گزار رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مستقبل میں اس کو فیزیکل تھیراپی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔دوسری جانب انڈونیشیا میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ماہی گیر کو انسانی شکل سے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ ملا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں ماہی گیر عبداللہ نورین نے شکار کے دوران انسانی شکلسے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ مل گیا۔48 سالہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس نے 21 فروری کو سمندر میں شکار کے دوران شارک پکڑی تھی اور اگلے روز جب اس شارک کا پیٹ کاٹا گیا تو اس میں شارک کے 3 بچے موجود تھے تاہم ان میں ایک بچے کی شکل انسانی شکل سے مشابہت رکھتی تھی اور دیگر دو شارک کی شکل جیسے ہی تھے۔عبداللہ کا کہنا ہے کہ انسانی شکل کے شارک کے بچے کی خبر تیزی سے پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگ اسے خریدنا چاہتے ہیں تاہم میرا اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں اسے اپنے پاس محفوظ رکھوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کا سبب بن سکتا ہے۔