اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ میں فوتگی سے قبل مالک کی پالتو کتیا کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی وصیت

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی ) امریکا میں ایک امیر کاروباری شخص نے مرنے سے پہلے یہ وصیت لکھی ہے کہ فوتگی کے بعد اس کی جائیداد میں 5 ملین ڈالر کی رقم اس کی پالتو کتیا لولو کو دی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی عیش وآرام کیساتھ گذرا سکے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کا ہے جہاں فوت ہونے والے شخص

کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھا اور اس نے وصیت کی تھی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد اس کی پالتو کتیا 8 سالہ لولو کو دی جائے۔لولو کی کفیل مارتھا برٹن نے چینل کو بتایا کہ کتے کا مالک بل ڈوریس ایک کامیاب تاجر تھا جس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور گذشتہ سال کے آخر میں اس کی موت ہوگئی تھی۔لولو کی دیکھ بھال کے لیے اس نے 50 لاکھ ڈالر کی وصیت لکھی اور یہ رقم کتیا کی کفیل برٹون کو دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ کتیا کی مناسب دیکھ بحال کر سکیں۔برٹن جو ڈوریس کی دوست رہی ہیں۔ مالک کے سفر کے دوران وہی کتیا کی دیکھ کرتی تھیں۔اس کا کہنا ہے کہ اسے واقعی کتیا بہت پسند آئی تھی۔دوسری جانب مصر میں ایک شخص نے ایک ڈاکٹر کی گاڑی محض اس لیے توڑ ڈالی کہ ڈاکٹر نے اس شخص کی بیوی کا اس کے گھر میںجا کر معاینہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مصر کی بنی سویف گورنری کے شہر واسطی میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی نشر کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک کار پر اندھا دھند پتھر مارتے اور لاٹھیوں سے اس کے شیشے توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مقامی شہری نے پوشیدہ امراض کے ماہر ڈاکٹر رفعت رمضان سے کہا کہ وہ اس کی بیمار بیوی کو اس کے گھر میں جا

کر معائنہ کریں تاہم ڈاکٹر رمضان نے اس پر معذرت کی اور کہا اگر وہ گھر جا کر مریضہ کو دیکھیں گے تو انہیں اسپتال پہنچنے میں تاخیر ہوجائے گی۔ اس پر وہ شخص طیش میں آگیا اور اس نے ڈاکٹر کی گاڑی پر حملہ کرکے اس کی توڑ پھوڑ کی۔ڈاکٹر رفعت رمضان کی اہلیہ نیبتایا کہ ایک مقامی شہری نے اس کے شوہر سے کہا کہ وہ اس کے گھر میں جا کر اس کی بیمار بیوی کا معائنہ کریں مگر ڈاکٹر رمضان نے معذرت کی اور کہا کہ انہیں اسپتال پہنچنا ہے اور وہ گھر جا کر معائنہ نہیں کرسکتے۔ اس پر اس شخص نے سڑک پر کھڑی ان کی کار توڑ ڈالی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…